لیاری کے اسٹوڈیو میں اس گانے کو تیار کیا گیا تھا ۔۔ جانیں پیپلز پارٹی کے مشہور گانے دلاں تیر بجاں کی گلوکارہ اب کہاں ہیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگرچہ عوام میں مقبول ہیں لیکن اس سب سے بڑھ کر
ان کے پارٹی گانے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں . اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی گانے کے بارے میں بتائیں گے جو کہ شہرت پا چکا ہے .

پاکستان پیپلز پارٹی کا گانا " دلاں تیر بجا" سندھ سمیت پورے میں پاکستان میں مقبول رہا ہے . اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گانا عام عوام کے درمیان مقبول حاصل کر چکا ہے جبکہ اسے اپنائیت بھی اس وقت ملی جب مقامی طور پر بنایا گیا گانا پیپلز پارٹی کے لیڈرز نے بھی سنا اورخوب انجوائے کیا . یہ گانا عام طور پر ہم سب نے سنا ہے، اکثر و بیشتر یہ پیپلز پارٹی کا یہ گانا الیکشن کیمپینز اور سیاسی گرما گرمی کو مزید بڑھانے میں مدد کرتا ہے . جلسے جلوس میں بھی یہ گانا استعمال کیا جاتا ہے . اس گانے کو مقامی گلوکارہ شبانہ نوشی نے گایا ہے جبکہ اس کے کمپوزر ظہور زبیری تھے جو کہ لیاری سے ہی تعلق رکھتے تھے . اس گانے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ گانا لیاری کے میوزک اسٹوڈیو میں ریکارڈ ہوا تھا جسے 1980 میں لیاری ڈسکو سین کے نام سے یاد کیا جاتا تھا . چونکہ ان دنوں لیاری پیپلز پارٹی کا حب بنا تھا یہی وجہ تھی کہ یہ گانا بھی ترتیب دیا گیا، جسے مقامی گلوکاروں نے تیار کیا تھا، اس گانے کی اہمیت اس وقت بھی بڑھی جب پیپلز پارٹی کے لیڈرز نے اس گانے کو اپنے جلسے جلوس میں چلایا اور ساتھ ہی اس گانے پر جھومنا بھی شروع کر دیا . دسمبر 2017 میں گلوکارہ شبانہ نوشی کو چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جب وہ ان سے ملاقات کرنے کے لیے آئیں . اس ملاقات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ دلاں تیر بجا پیپلز پارٹی کا سیاسی گانا بن چکا ہے، جبکہ یہی اب پیپلز پارٹی کی پہچان کا بھی ایک ذریعہ ہے . اس گانے کو بلوچی زبان میں گایا گیا تھا، جو کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے لیے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گایا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں