کراچی(قدرت روزنامہ)ہفتے کے آخری روز آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت
میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہے .
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے بڑھا ہے، جس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 940 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 974 ڈالر فی اونس ہے .
. .