شاہ ر خ خان نے ایئر پورٹ پر اپنے ڈرائیور کے ساتھ ایسا سلوک کر دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان صرف فلموں میں ہی ہیرو نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ہیرو ہی ہیں ، ان کی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جاتے وقت ڈرائیور کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز سپین کیلئے روانہ ہوئے، وہ ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں کو پوز دینے کے لیے رکے نہیں، بلکہ خاموشی سے ایئر پورٹ کے اندر جاتے ہوئے نظر آئے .

تاہم ایئرپورٹ کے اندر جانے سے قبل انہوں نے اپنے ڈرائیور کو پیار سے گلے لگایا . شاہ رخ خان کے اس فعل کو وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا .

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے شاہ رخ خان کے اس عمل کو ”عاجزی“ قراردیتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ کنگ خان کا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ رویہ اتنا اچھا ہے . واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے تین روز قبل اپنی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا . کنگ خان کی فلم اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی . فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں