امیروں و غریبوں کیلئے الگ الگ پاکستان قبول نہیں،سراج الحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی زراعت،بارڈ راور ساحل کاروبار پرتوجہ دیکر صوبے میں غربت بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ظالموں کا راستہ روک کر ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے . سرکاری بنجر زمینوں کو غریب عوام میں تقسیم کرکے غربت روزگاری کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان میں غربت،بے روزگاری،بدعنوانی دوسروں صوبوں سے زیادہ ہے امیروں وغریبوں کیلئے الگ الگ پاکستان قبول نہیں جو سہولیات امیروں کو میسر ہووہی غریبوں کیلئے بھی لازمی کیاجائے .

بدقسمتی سے ملک میں غریب وامیر کیلئے الگ نظام ہے . غریب اسمبلی جائیگا تو غریب کی تقدیر بدلیگی غریب عوام نے سرمایہ داروں،ظالم طبقے کا ساتھ دیکر ان کے سرمایے میں اوراپنے مسائل میں اضافہ کردیا باربارووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے غریب عوام،بے روزگار نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا منشیات،بے روزگاری،بدعنوانی وغربت کے خاتمے اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے . جماعت اسلامی ہی مسائل کو حل کرسکتی ہے . عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جعفرآبادکے عوام انجینئر عبدالمجیدبادینی کوووٹ دیکر مسائل ومشکلات سے نجات حاصل کریں . بگٹی کھوسہ،جمالی قبائل وبرادری کا جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں . ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار گھوٹ حاجی نورخان بگٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی رہنماؤں علی گل بگٹی،منصب علی بگٹی،منیر احمدبگٹی،میر ظفر بگٹی،رجب علی بگٹی،حبیب اللہ بگٹی نے قبائلی عمائدین،خاندان ونوجوانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا . تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی،علی گل بگٹی،منیر احمدبگٹی نے بھی خطاب کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب میں مزیدکہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے . جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی اللہ کے رحمت کا فرشتہ بن کر مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی . عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں . بگٹی قبائل کے عمائدین ونوجوانوں نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر مسائل ومشکلات سے نجات اور ترقی وخوشحالی کی راہ ہموارکی جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو بلوچستان کے محروم پریشان حال عوام وبے روزگار نوجوان کامیاب ہوں گے جماعت اسلامی کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے . بدقسمتی سے بلوچستان میں بھی وہی ناکام نااہل لوگ وپرانی ٹیم مسلط ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے . مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے . بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کے نوجوانوں،مسائل ومشکلات کو نظراندازکرنے سے حالات روزبروزخراب،پریشانیوں میں اضافے کیساتھ نوجوانوں میں احساس محرومی،ردعمل اورنفرت پیدا ہورہی ہے . بلوچستان کے عوام کو تحفظ روزگار اور عزت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے . منتخب نمائندوں وجماعتوں نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیاہے . چہروں کے بجائے نظام کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں . موجودہ ناکام کرپٹ سسٹم چلنے کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ہمیشہ دھاندلی،بدعنوانی وغلط طریقوں سے بار بار کامیاب ہونے والوں نے عوام،عوامی مسائل کو یکسرنظرانداز کر دیا ہے ہر طرف مایوسی،غربت،بے روزگاری عام ہے غریبوں پر تعلیم علاج وترقی کے دروازے بند کر دیے گیے ہیں منشیات،شراب عام ہور ہی ہے منتخب نمائندوں نے عوام کو نظراندازومایوس کرکے اپنے مال جائیدادبنک بیلنس میں اضافہ کر دیا ہے . بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ہم بلوچستان کو قومی ترقی میں شامل کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے ساحل وبارڈر ٹریڈ کو ترقی دیکر تاجروں وعوام کو آسانی وسہولیات فراہم کریں گے جماعت اسلامی لٹیروں کاراستہ روک کر عوام کا استحصا ل کرنے والوں کوناکام بناکر عوام کو کامیاب بنائیگی . جماعت اسلامی کے دیانتدار،دین دار، نمائندوں پر اعتماد کرکے مسائل کوحل کرنے کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے . جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں . بلوچستان کو مسائل ومشکلات سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں