اپوزیشن سینہ ٹھوک کر کہہ رہی ہے ہم ممبر خریدنے جارہے ہیں، شہباز گل

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینہ ٹھوک کرکہہ رہی ہے ہم ممبر خریدنے جا رہے ہیں .

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ایک بچہ مارچ کررہا ہے اور کہتا ہے یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ٹریلر تھا، مطلب یہ تھا اب ٹریلر سے بڑی چیز دکھائیں گے .

شہباز گل نے کہا کہ ایک مولوی صاحب کہتے ہیں عمران خان کی حکومت گرائیں گے، مولوی صاحب کھل کر کہہ رہے ہیں لوگوں کی خرید وفروخت کریں گے .

 معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا .

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت بھی سنجیدہ ہوگئی، سیاسی قیادت سے مشورے شروع کردیے .

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر عبدالقادر نے مشورے کیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں