ملائکہ اروڑا کو پھٹی پتلون پہننا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

(قدرت روزنامہ)اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ بولی وڈ اداکارہ، ماڈل اور آئٹم سانگ اسپیشلسٹ ملائکہ اروڑا ایک ڈیوا ہیں .

ان کا فیشن گیم ہمیشہ راہ چلتوں کو گردنیں گھمانے پر مجبور کردیتا ہے .

ملائکہ جب بھی گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پیپرازی انہیں عکس بند کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے .

 

اور اب وہ ملائکہ کی ایسی ہی کچھ ہاٹ اینڈ اسپائسی تصاویر کلک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں .

ان تصاویر میں ملائکہ آرام دہ اور پرسکون لباس میں ملبوس دکھائی دیں، ملائکہ سادہ لباس میں بھی بہت اسٹائلش اور شاندار نظر آنے میں کامیاب رہیں .

 

ان کی پھٹی ہوئی نیلی ڈینم جینس اور سفید کراپ ٹاپ نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے اور ہم شرط لگاتے ہیں کہ آپ کو ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہو گا .

تصاویر میں، ملائکہ کو نیلے بوٹ کٹ ڈینم پہنے عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو گٹھنوں سے پھٹی ہوئی ہے .

اس کے ساتھ انہوں نے ایک بغیر آستین والا سفید کراپ ٹاپ پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں ایک سیاہ چمڑے کی جیکٹ بھی لی ہوئی ہے جس کا بارڈر سرخ ہے .

ملائکہ نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا اور خود کو وائرس سے بچانے کے لیے ڈبل ماسک پہنا .

انہوں نے جب فوٹوگرافرز کو دیکھا تو ہاتھ ہلا کر گاڑی میں بیٹھ گئیں .

یہ پہلا موقع نہیں کہ ملائکہ نے پھٹی جیس پہنی ہو، وہ اس سے قبل بھی کئی موقعوں پر اسی طرح کی ڈریسنگ میں نظر آچکی ہیں .

 

حالانکہ اس ڈریسنگ میں انتہائی بولڈ اینڈ بیوٹی فل دکھنے کے باوجود کچھ ٹرولرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے .

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں غریب ہونے تک کا طعنہ دیدیا .

جبکہ ایک صارف نے تو انہیں یہ تک کہہ دیا کہ ارباز سے طلاق کے بعد پھٹے کپڑے پہننے کی نوبت آگئی .

. .

متعلقہ خبریں