ملک میں حکومت گرانے اور بچانے کا ڈرامہ چل رہا ہے، صرف قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، عوام کی کسی کو فکر نہیں، سید مصطفی کمال

کراچی(قدرت روزنامہ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں حکومت گرانے اور بچانے کا ڈرامہ چل رہا ہے، صرف قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، عوام کی کسی کو فکر نہیں . ہیں جبکہ بدلے میں آصف زرداری عمران خان کی وفاقی حکومت کو چلا رہے ہیں .

جو لوگ ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے، وہ دن میں کئی کئی بار ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن کے صوبے میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، وہ ملک بچانے نکلے ہیں .
وزیراعظم ہٹا کر نئے وزیر اعظم بنانے سے ملک میں دودھ کی نہریں بہنے نہیں لگیں گی . پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف مل کر ایک گھنٹے میں حکومت گرا سکتے تھے . عمران خان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو چلا رہے .

افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی، یہ پاکستان منتقل ہو رہی ہے، نیٹو کے 49 ممالک پنی شکست کا بدلہ لیں گے، ان کے سلیپر سیلز پاکستان میں موجود ہیں، واحد حل عوام کی محرومیاں دور کرنا ہے .

3 کروڑ شہر کی آبادی میں چند ہزار مایوس ذہنوں کے زریعے بد امنی پھیلائی جا سکتی ہے . بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے حالات سب کے سامنے ہیں . لاہور اور پشاور کے دھماکے ناصرف افسوناک اور لائق مزمت ہیں بلکہ حکومتی نااہلی کاثبوت ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر سمیت دیگر پارٹی زمہ داران بھی موجود تھے .
سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ملک میں چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے . عمران خان نے ملک کو تباہ کیا، ایسی کرپشن اور بیڈ گورننس کی نظیر نہیں ملتی . جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونگے تب تک حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے . اسکول، اسپتال، کچرا اٹھانے، پانی اور سیوریج کی لائنوں کا نظام تک صوبائی حکومت کے پاس ہے جو کسی یوسی کے منتخب نمائندے کے پاس ہونا چاہیے .
اس لیے جو جس پارٹی میں ہے وہیں رہ کر اپنے لیڈر سے سڑک، پانی، تعلیمی ادارے،ہسپتال مانگنے کے بجائے انہیں بنانے کا اختیارات مانگے . کوئی وزیر اعلی تک نہیں پہنچ سکتا لیکن اپنی گلی محلے کے نمائندے کا احتساب کر سکتا ہے . یہ عوام کے حقوق کے علمبردار جو حکومت گرانے کے لیے ملاقاتیں کر رہے ہیں، وہ عوام کو اختیارات منتقل کرنے کیلئے بھی سر جوڑ کر بیٹھیں، ہڑتالیں کرنے کے لیے مشہور ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے خلاف آج تک ایک پڑتال نہیں کرائی . نوکریوں اور یونیورسٹی کے لیے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا . پاکستان بالخصوص سندھ کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ ہے . قبل ازیں انہوں نے سانحہ پشاور کے شہدا کر درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی .

. .

متعلقہ خبریں