پشاوردھماکہ ،نیویارک کے ایک ہی خاندان کے 4قریبی رشتہ دار شہیدہوئے ،اہلخانہ غم سے نڈھال

نیو یارک (قدرت روزنامہ)پشاور کی جامع مسجد امامیہ کے بم دھماکے میں ہونیوالی اموات میں نیویارک کی ایک ہی فیملی کے 4رشتے داروں کو اس سے چھین لیا ،روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی خبر کے مطابق نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں سالہاسال سے کمیونٹی کی رہنمائی اور خدمت انجام دینے والی خاتون مہوش فاطمہ کےماموں میر شہادت حسین ، خالہ زار بھائی رضا میر ، پھوپھی زاد ناصر علی ، کزن سید اکبر علی اور متعدد رشتہ دار اس دھماکے میں شہید ہوگئے . مہوش کی ایک چچا زاد مسجد کے دوسرے فلور پر

نماز پڑھ رہے تھے اس لئے وہ بچ گئے ،مہوش فاطمہ نے بتایا کہ میرے خاندان کے ان قریبی رشتہ داروں کی موت نے میرے والدین اور خاندان کے دیگر افراد پر قیامت ڈھا دی ہے اور ہم امریکہ میں رہ کر بھی پشاور کے دھماکے میں اپنے پیاروں کی موت سے زندگی کے سب سے بڑے المیے سے دوچار ہیں ، ہمارے بچوں اور ہماری زندگی ہمیشہ متاثر رہے گی ،صبر و شکر کے سوا کوئی چارہ نہیں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مہوش سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس دھماکے میں خاندان کے علاوہ دیگر عزیز بھی مہوش نے کھوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں