پی ٹی آئی حکومت عوام کی نظروں سے گر چکی، سراج الحق

 لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی،ساڑھے تین سالوں میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہو چکے . حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی , قوم ظلم اور ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹیاری میں درگاہ پیر سرہندی مٹیاری شریف سندھ میں علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے زیر انتظام نویں عالمی مشائخ امن کانفرنس کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں  سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،پیر غلام مجددسر بندی و پیر ذاکر ین بھی موجود تھے .

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے،  ان کے درمیان لڑائی اس پر نہیں ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملیں  بلکہ ان کی لڑائی اپنے مفادات کے حصول کے لیے ہے . اب نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں .

. .

متعلقہ خبریں