عمران خان اپوزیشن کے احتجاج سے گھبرا گئے ہیں،مولانا عبد الواسع

لورالائی(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع کہا کہ وزیر اعظم ملک میں مہنگائی کے سب سے بڑے زمہ دار ہیں وہ عوام کو مہنگائی بد امنی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے قبل ہی گھبرا گئے اور ملک میں جلسے کرنے نکل پڑے عوام مہنگائی سے تکلیف میں ہیں اور وہ اپنے جلسے میں خطاب کے دوران بے مقصد لیکچرز سے عوام کی توجہ ملک کے اصل مسائل سے ہٹنایا کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جلسوں میں عوام کا رش نہ ہونا انکی ناکامی و نااہلی کے ساتھ سا تھ ان پر عدم اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے انکے جلسوں میں عوام کم سرکاری ملازمین اور پٹواری اور یہا ڑی پر لوگوں کو جلسوں میں کامیابی کیلئے لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے ہماری تحریک کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے ہماری تحریک اسمبلی میں اسانی کے ساتھ کامیاب ہو گی ملک میں ائین کی بالدستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے وہ عوام پر بوجھ بن گئی ہے ملک کی تاریخ جتنی مہنگائی عمرانی دور میں دیکھنی کو مل وہ تہتر سالوں میں کھبی نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ عام الیکشن میں جے یو ائی بلوچستان اور کے پی سمیت پورے ملک میں ایک بڑی سیاسی اور دینی جماعت کے شکل میں سامنے ائیگی اس وقت اسیبلشمنٹ بظاہر نیو ٹرل نظر آرہی ہے جس سے ملک میں جمہوری اداروں کو مظبوط ہونے میں مدد ملیگی نے کہا کہ ہم موجودہ ناجائز جعلی اور غیر ائینی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے 2018 کے فراڈ الیکشن کو اسی وقت ہی ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اپنے من پسند نتائج کے تحت عمران خان کو قوم پر جبری مسلط کیا گیا ہماری جنگ ملک میں ریاست سے ہے اور نہ ہی ریاستی اداروں سے ہے ہم تمام ائینی اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ بات بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے سیاست میں بلا وجہ نہ کھودا جائے یہ کام سیاستدانوں اور عوام کا ہے منتخب نمائندے پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہیں احتساب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے عمران خان اپوزیشن میں کہا کرتے تھے کہ صرف پانچ سو لوگ ہمارے خلاف احتجاج کریں اور ہم سے استعفٰی مانگیں تو میں گھر چلا جاونگا لیکن آج لاکھوں لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور دن رات سڑکوں پر ان سے گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وہ کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہ اپوزیزشن میں چار حلقوں کے نتائج کو کھلونے کی بات کرنے والے وزیر اعظم کے اپنے ڈپٹی اپیکر قومی اسمبلی تین سالوں سے ٹریبونل فیصلے کیں اپنے خلاف فیصلہ انے کے باوجود اسٹے کے پھیچے چھپے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہاسی طرع انہوں نے کہا کہ تھا کہ جب ملک میں ڈالر پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس مہنگی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کے بہتر مفاد میں فیصلے کرینگے حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے پیکا کالا قانون اور آ زادی اظہار پر پابندی ہے جسکی کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے اس قانون کو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے ہم میڈیا تنظیموں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں یہ تباہی کا راستہ ہے اقوام متحدہ امریکی کی لونڈی بننے کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان صلح کرائے امریکہ دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے اسکی دنیا میں بالدستی کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے پی ڈی ایم عوام کے خواہشات کے مطابق اپنی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لینگے ہم اشاروں کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ ہوش وہواس میں ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا خاص خیال اور مخلص جماعتی رہنماوں کو بھر پور موقع دیا جائیگا .

.

.

متعلقہ خبریں