شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟ تھائی پولیس کا تحقیقات کا اعلان

بینکاک (قدرت روزنامہ)تھائی پولیس نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی، انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے .

تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کیلئے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا . خیال رہے کہ گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے

علاقے کو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے . دوسری جانب تھائی پولیس نے شین وارن کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں