سچن ٹنڈولکر بھی بسمہ معروف کی وائرل تصویر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مائونٹ ماونگنی(قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کی بھارتی ویمن ٹیم کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے . مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر 48 سالہ سچن ٹنڈولکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کتنا خوبصورت لمحہ ہے .

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام کو توڑ دیتی ہے .

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ کھیل سب کو متحد کرتے ہیں‘ .
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ کے بعد بسمہ معروف اور ان کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھارتی ٹیم کی ویڈیو اور تصویر بہت مقبول ہوئی . بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ سے پیار کرتی رہیں .

. .

متعلقہ خبریں