تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، پوتا زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں ان کا پوتا بھی زخمی ہو گیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

ویڈیو کے ساتھ شکور شاد نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے

کہ کیا ایم این اے کے گھر پر فیڈر لگے ہوئے ہیں جو یہ ڈنڈا بردار نوجوان پتھراؤ کرنے میرے گھر آئے تھے؟شکور شاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے میرا 8 سال کا پوتا بھی زخمی ہو گیا، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم نے احتجاج کو ہمیشہ ویلکم کیا ہے لیکن اس طرح حملہ آور ہونے سے کیا ہوگا؟
کیا ایم این اے کے گھر پے فیڈر لگے ہوے ہیں جو یہ ڈندا بردار نوجوانان میرے گھر کے بار پتھراہ کے لیے آیے تھے؟ پتھراہ سے میرا ایک آٹھ سالہ پوتا بھی زخمی ہوا ہے . احتجاج سب کا حق ہے اور احتجاج والوں کو ہم نے ہمیشہ ویلکم کیا ہے . لیکن اس طرح حملا آور ہونے سے کیا فائدہ ہوگا؟

. .

متعلقہ خبریں