چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر، مودی سوشل میڈیا پرمذاق بن گئے

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا . نجی ٹی وی ایکسپر یس کے مطابق نریندر مودی نے اتواریعنی چھٹی والے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ ٹرین میں سفرکرنے کی تصاویرشیئر کرادیں .

مودی نے ٹویٹ بھی کیا کہ اپنے ننھے دوستوں کے ساتھ میڑو میں سفر . تصویروں کودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے مودی کا خوب مذاق اڑایا . ایک صارف نے کہا بیچارے مودی . . پونے میں کون سا اسکول طلبا کوبلاتا ہے؟ ایک اورصارف نے لکھا اتوار کوطلبا اسکول یونیفارم میں . مودی کا ایک اورڈرامہ . یہ اورسوشل میڈیا صارف نے کہا مودی کا ڈرامہ عروج پرہے چھٹی کے روز

بھی بچوں کواسکول یونیفارم پہنوا دیا . یہ پہلا موقع نہیں جب مودی کا جھوٹ پکڑا گیا ہے . اس سے قبل لکھے ہوئے پیغام پرصرف قلم چلانے پربھی مودی کوخوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا .

. .

متعلقہ خبریں