گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے واقعات تھم نہ سکے

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے واقعات تھم نے سکے ،20دنوں کے دوران 4واقعات درجنوں محنت کش جھلس گئے ،روک تھام کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران خاموش تماشائی بن گئے پیر کی صبح شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کے پلاٹ نمبر 60پر لنگرانداز ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی واقعہ کے نتیجے میں جہاز کے متاثرہ حصے میں موجود دو مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ دیگر محنت کشوں نے جہاز سے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں بتایاجاتا ہے کہ جھلسنے والے محنت کشوں کو گڈانی کے مقامی اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے سبب ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ،واضح رہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کے چند ہی دنوں میں یک بعد دیگر واقعات نے شپ یارڈ میں محنت کشوں کے حوالے سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور جہاز پر کام کے آغاز سے قبل احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں طے شدہ SOPsپر عملدرآمد کرانے والے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی اور اپنے فرائض میں غفلت ولاپروائی کے حقائق کو آشکا ر کردیا ہے .

.

.

متعلقہ خبریں