بی این پی بلوچ قوم کے حقوق پرکبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ہے ، شکیلہ نوید دہوار

قلات(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی بی بی شکیلہ نوید دہوار نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں عملی سیاسی جدوجہدکررہی ہے ساحل وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے تعمیر وترقی اورخوشحالی کے لیے ہماری موقف واضح ہے ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز مرکزی علوم وہنر دستکاری سینٹر قلات کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ بی این پی قلات کے صدر میر قادر بخش مینگل،جزل سیکریٹری احمد نواز بلوچ،نائب صدر علی اکبر دہوار،سنٹرل کمیٹی کے میر عبدالفتاح عالیزئی،ملک عبدالناصر دہوار، محترمہ راشدہ ہارون مینگل اور دستکاری سینٹر کے چیرمین ایم ڈی مینگل بھی موجود تھے انہوں نے پرائیویٹ دستکاری سینٹر کے معائنہ کیا اور دستکاری میں خواتین کی بنی ہوئی سلائی کڑھائی اور دیگر بنائی ہوئی اشیائ کے ڈیزائن دیکھے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کے حصول سے ہی ہم معاشی طورپرترقی کرسکتے ہیں یہ سینٹر ایک اہم اقدام ہے کہ معاشرے میں تجارت کو گھروںکو منتقل کرنے کے لیے اہم اقدام ہے چین سمیت دیگرترقی یافتہ ممالک اورمعاشرے صنعتیں گھروں کو منتقل کرکے ہی اپنے عوام کو معاشی طورپرخودکفیل کردیا ہے جس کے بعد ہرشخص سرکاری ملازمت کے لیے پاپڑ بیلنے نہیں پڑے گی انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچستان میں واحد حقیقی قوم پرست پارٹی ہے جس نظریاتی قول وفعل میں تضاد نہیں ہے جو سردار عطاءاللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل جیسے لیڈروں کے سربراہی میں ساحل اور وسائل کی بات کرتے چلے آر ہے ہیں بلوچستا ن ودیگر علاقوں کے وسائل پر سب سے پہلےاس کے غریب عوام کا حق ہے اور ہمارے بلوچستان کے وسائل کو لوٹاگیا ہے ہم بلوچستان کی عوام کی آواز اسمبلیوں میں ہمیشہ اٹھاتے ہیں اوراٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم کے حقوق پرکبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ قلات سٹی کے لیے ایک اوراگ فیڈر بی این پی نے منظور کرائی ہے جس سے سٹی میں بجلی کے حوالے سے اوور لوڈکامسئلہ کم ہوگی لیکن بعض عناصر ایسے منظور کردہ اقدامات اوراسکیمات کو اپنے کھاتے میں نہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عوام باشعورہے انہیں ورغلایانہیں جاسکتا ہے قلات کے مختلف کلیوں کے لیے واٹر سپلائی اسکیم منظور کرائے ہیں جن میں خیل قلات،گیاوان اور سرخین شامل ہے اور قلات کے مختلف کلیوں میں ٹرانسفارمر کی تجویز دی ہے اور جون تک مکمل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام ترقی خوشحالی سے زندگی بسرکریں اس کے لیے بی این پی جدوجہد کی ایک عملی اورحقیقی پلیٹ فارم ہے بعدازاں رکن قومی اسمبلی قلات کے سینئر صحافی درمحمدمینگل کے وفات پران کے لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی

. .

متعلقہ خبریں