بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

(قدرت روزنامہ)بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن مہم میں حصہ لوں گا، نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج حساس ترین فارنزک لیبارٹری کا دورہ کیا غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاوَنٹس کھولنےکی اجازت ہوگی،افغانستان میں کورونا کا بہت مسئلہ ہے،طورخم بارڈر پر 4 سے 5ہزار پھنسے لوگوں کونکالنے کے لیے کوئی مسئلہ نکال لیں گے،تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بیرون ملک منشیات نہیں جاتی بلکہ وہاں سے ادھرآتی ہے،منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بڑااقدام کرنے جارہے ہیں وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 70سال میں 50ہزار لوگ پاکستان داخل ہوئے،پاکستان داخل ہونے والوں کاکوئی پتہ نہیں، سب کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے،طورخم بارڈر پر پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے جلد لائحہ عمل طے کریں گے،بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی جب تک وہ 5اگست کے اقدامات نہیں اٹھاتے برہان وانی کی شہادت پر کشمیر میں آج جو ہوا اسکی مذمت کرتے ہیں، آئندہ الیکشن میں بھی قوم عمران خان کو ووٹ دے گی، کالعدم ٹی ایل پی کا سبجیکٹ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، وزیر اعظم صاحب کے ساتھ میں بھی کشمیر کا رُخ کروں گا شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، . .

متعلقہ خبریں