ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہے تاکہ شفاف الیکشن ہوں، بلاول بھٹو زرداری

(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہے تاکہ شفاف الیکشن ہوں .

بلاول بھٹو زرداری نے وزیرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ، لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا .

انہوں نے کہا کہ پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالم گلوچ پر اتر آیا ہے، کہہ رہا تھا اسےنکالا تو وہ خطرناک ہو جائیگا .

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ نے اس ملک کو جو نقصان پہنچایا وہ برداشت نہیں کرسکتے .

بلاول بھٹو نے کہا کہ مارچ سے قبل اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر یکجا ہیں، ہم اس باربھی اسے شکست دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں