مشن تحریک عدم اعتماد؛ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے مشن کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہونے لگا ہے .

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات ہوگی .

ذرائع کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور مولانا کے درمیان ملاقات آج سہ پہر تین بجے مولانا کی رہائشگاہ پر ہوگی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ابھی تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا .

ملاقات کے دوران اپوزیشن کی نمبر گیم کے پلان پر بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ حکومتی اتحادیوں، اور حکومت کے ناراض ارکان سے رابطوں پر بھی مشاورت کی جائے گی .

تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے رکیوزیشن جماع کرانے کے وقت کے ترین پر بھی مشاورت کی جائے گی .

خیال رہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں