جلسے میں آڑے ہاتھوں لینے کے اگلے روز ہی یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا ،بڑی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا .

ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو ہوئی . اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال

پربات ہوئی، یورپی یونین کے صدر سے جاری فوجی تنازع پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین مسئلے کے ترقی پذیر ملکوں پر منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا .

. .

متعلقہ خبریں