کورونا کے بعد مسجدِ حرام میں پہلی بار سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار مسجدِ حرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی ہے .

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسجدِ حرام میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی .

گزشتہ روز مسجد حرام کے خدام نے مسجد میں سماجی فاصلے کی نشاندہی کیلئے لگائے گئے سٹکرز بھی ہٹادیے . سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اگرچہ سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم نمازیوں کیلئے  ویکسین اور ماسک کی شرائط برقرار رہیں گی .  

. .

متعلقہ خبریں