ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، قاسم سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملسی کے عوام نے ثابت کردیا کہ عوام کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں وزیر اعظم عمران خان کا نظریہ عزت، خودداری، آزاد خارجہ پالیسی اور غریب پرور ہے پی ڈی ایم چوروں کا ایک بدنام زمانہ ٹولہ ہے جس نے اس ملک کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، عوام ان کے کھوکھلا نعروں اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے، ہم دیکھائیں گے کہ بلوچستان میں عوام کس کے ساتھ ہے انشااللہ بہت جلد عوامی قوت کا مظاہرہ کرکے دیکھائیں گے، پاکستان کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان مخالف قوتیں بے چینی سے دوچار ہیں، صوبائی سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ، ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی، داود خان پانیزئی، سید باچا آغا، کونسلر شفیق بھٹی، عالم خان کاکڑ ذبیع اللہ درانی، اسرار خان کاکڑ، جلال سعدی، شہر یار کاسی ودیگر بھی موجود تھے .

.

.

متعلقہ خبریں