(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی تصاویر سوش میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں .
ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پیچ رنگ کے لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں .
ان تصاویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کامنٹس آچکے ہیں .
اس سے قبل اداکارہ ایمن خان کا اپنی بیٹی امل منیب کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا .
ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دو تصاویر پوسٹ کی تھیں .
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر میں اداکارہ ایمن خان گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جبکہ امل کو پیچ کلر پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا .
گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی .
شئیر کی گئی ویڈیو میں ایمن خان کالے رنگ کے لباس میں گھوم رہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی سنا جاسکتا تھا .
اس سے قبل ادکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں .
ان تصاویر میں اداکارہ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا .
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں .
. .