ن لیگ نے علیم خان کو ساتھ دینے کی صورت میں وزارت اعلی کی پیش کش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں رابطے ہوئے ہیں . ذرائع کیمطابق ن لیگ نے ساتھ دینے کی صورت میں وزارت اعلی کی پیش کش کردی .

خبر رساں ایجنسی کے ذرائع کےمطابق علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے پاس 60 سے زائد ایم پی ایز ہیں . علیم خان عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد میں غیر معمولی کردار ادا کرسکتے ہیں . جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں سے نواز شریف رابطے میں ہیں . ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور علیم خان کی لاہور میں خفیہ ملاقات بھی ہوچکی ہے .

ذرائع ن لیگ کیمطابق ق لیگ کی بجائے علیم خان کو وزارت اعلی دینا اچھا ہوگا . پرویز الٰہی کی شرائط سخت اور اعتماد کا فقدان ہے .

. .

متعلقہ خبریں