علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا . گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا .

جانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں . گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیر اعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں، علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی .
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا . علیم خان کا کہناہے کہ عد م اعتماد کی تحریک آئیگی تو ملک کر فیصلہ کرینگے، پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، اس جدوجہد میں جہانگیر ترین کا بہت کردار ہے، لیکن جہانگیر ترین سمیت سب کی قربانیاں بھلا دی گئیں، معلوم نہیں، عمران خان عوام کی واحد امید تھی جس وجہ سے ان کا ساتھ دیا، جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں، ہم سب نے جدوجہد کی ہے، دلی افسوس ہوتا ہے،پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے، 40 سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کر چکا ہوں، باقی گروپس سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی کو بچانے کیلئے متحد ہوں .

تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے پیر کو لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور سینئر رہنما علیم خان سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، جب کہ جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں