عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کیلئے وفاق میں بھی آوازیں بلند، کون کون سے وزراءتبدیلی کے حامی ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وفاق کے کئی اہم وزراءبھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں .

تفصیلات کے مطابق وفاق میں سینئر وزراءنے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیاہے جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری عثمان بزدار کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں ، ان کے علاوہ چوہدری سرور ، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں .

وزیراعظم عمران خان سیاسی صورتحال کے جائزہ کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے .

یاد رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان نے گزشتہ رات جہانگیر ترین کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اور ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا . تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو چکی ہے ، ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا گیاہے جس پر انہوں نے گزشتہ رات علیم خان سے ملاقات کی .  

علیم خان اس ملاقات کے بعد آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مذاکراتی کمیٹی میں شامل عمران اسماعیل اور عامر کیانی گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آج وزیراعظم کو آگاہ بھی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں