اپوزیشن ، جہانگیر ترین اور چوہدری پرویز الٰہی دیکھتے رہ گئے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کر دی ہے . نجی ٹی وی ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہ کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی .

دوسری جانب نجی ٹی و ی نے اپنی رپورٹ

میں دعویٰ کیا ہے کہوزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہوگئے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں . نی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزرا نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی . ذرائع کے مطابق وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا . ذرائع کے مطابق ق لیگ کے دونوں رہنماؤں نے جواب دیا علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں .

. .

متعلقہ خبریں