امریکہ کس خفیہ علاقے میں پیٹرول جمع کرتا ہے؟ تیل کے وہ خفیہ ذخیرے جس کی وجہ سے مشکل حالات میں بھی امریکہ پر کوئی دباؤ نہیں آتا

(قدرت روزنامہ)پیٹرول کی ہڑتال کی خبر ملتے ہی لوگ اپنی اپنی گاڑیوں سمیت پیٹرول
پمپس کی جانب دوڑ لگا دیتے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں کچھ تو آسرا رہے . یہ سوچ ان لوگوں کی ہے جو گھر چلانے کی ذمہ داری رکھتے ہیں مگر جب بات کی جائے ایک ملک کی تو یہ ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے .

عرب ممالک کا انکار اور امریکہ کی نئی پالیسی امریکہ ایک عالمی طاقت ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ عالمی طاقت بننے کے لئے کسی قوم کا اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے ساتھ ایسی پالیسیز تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی شامل ہے جن سے آنے والی کئی دہائیوں تک ملک اور عوام کو فائدہ پہنچے . ایسی ہی ایک پالسی بنانے کی ضرورت امریکہ کو 1970 کی دہائی میں اس وقت پڑی جب تمام عرب ممالک نے متحد ہو کر امریکہ کو تیل بیچنے سے صاف انکار کردیا کیونکہ 1973 میں امریکہ نے عرب اسرائیل کے درمیان جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دیا تھا . اس عرصے میں تیل کی خرید و فروخت پر پابندی بھی رہی اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس کے بعد امریکا نے ایسے سخت وقتوں سے نمٹنے کے لئے زمین کے اندر تیل ذخیرہ کرنے کا سوچا تاکہ مشکل دنوں میں امریکی عوام کو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے . تیل کے خفیہ ذرائع کہاں موجود ہیں؟1975 میں کانگریس نے توانائی پالیسی اور تحفظ کا قانون منظور کیا گیا اور اسٹریٹجک ذخائر بنانے کی بنیاد رکھی گئی . اس وقت امریکہ کے چار مقامات ٹیکساس کے فری پورٹ، وینی اور باقی دو لوزیانا میں تیل ک ذخائر موجود ہیں . یہ ذخائر 3300 فٹ گہرے ہیں اور ان پر زمین کے دباؤ اور نمک وغیرہ کا اثر نہیں ہوتا کیونکہ ان کو رکھنے کے لئے محفوظ ترین بیرلز استعمال کیے گئے ہیںامریکہ کے پاس پورے مپینے کے لئے اضافی تیل موجود ہےبی بی سی کے مطابق امریکہ میں 6448 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے جبکہ امریکہ میں یومیہ 205 لاکھ بیرل تیل استعمال ہوتا ہے جس کے مطابق یہ ذخیرہ 31 دن تک امریکیوں کو تیل فراہم کرسکتا ہے . دستاویزات کے مطابق امریکہ میں ذخیرہ ہوا تیل استعمال کرنے کی اجازت صدر صرف کسی بہت بڑی مجبوری کی حالت میں دے سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں