ترین گروپ کے بعد 14 ارکان پنجاب اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ بھی متحرک

لاہور(قدرت روزنامہ)ترین گروپ کے بعد 14 ارکان پنجاب اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ بھی متحرک ہوگیا .

ترین گروپ کے بعد 14 ارکان پنجاب اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ بھی متحرک ہوگیا، گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ نے گروپ کا اجلاس کل لاہور طلب کرلیا .

گروپ کے ارکان سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر پنجاب کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے، گروپ کے ارکان کو سیاسی صورتحال بریف کیاجائے گا، مختلف رابطوں کا بھی جائزہ لیاجائے گا .

گروپ میں عامر عنایت شہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ شامل ہیں، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلمانی بھی ہم خیال گروپ کے رکن ہیں .

سردار محی الدین کھوسہ، غضنفر عباس شاہ، تیمور لالی بھی اس گروپ کا حصہ ہیں جب کہ سردار شہاب الدین، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی اصغر خان بھی گروپ کے ممبر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں