یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ آخری اپنے وطن واپس لوٹ آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ آخری اپنے وطن واپس لوٹ آئے، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی .

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لیے لاہور سے پولینڈ کے درالحکومت وارسا پہنچا تھا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبہ اور دیگر پاکستانی سوار تھے . ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 7788 طلبہ سمیت 300 سے زائد پاکستانیوں کولےکراسلام آبادپہنچی جبکہ یہ طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پرروانہ کیا گیا تھا اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پرطلبہ کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی جائےگی . دوسری جانب طلبہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے،سخت سردی میں مشکل سے سرحد پر پہنچے اور پولینڈ میں داخلے کےلیے کئی دن بارڈر پر رکنا پڑا . برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی اس افراتفری میں عام شہری ہوں یا کسی اور ملک سے آئے طلبہ اور پیشہ ور افراد، سب کو اپنی زندگی کی فکر لاحق ہوچکی ہے .
محمد اعظم اقبال کہتے ہیں کہ ’جمعرات کی صبح جب ہم نے کیئو کو چھوڑا تو اس وقت دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں . فضا میں جنگی طیارے موجود تھے . باہر سڑکوں پر یوکرین کی سکیورٹی فورسز تھیں . ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ ’دارالحکومت خطرے میں ہے، روس کی فوج کسی بھی وقت، کسی بھی لمحے پہنچ سکتی ہے‘ . ‘انھیں ان کے ساتھیوں نے یہاں تک کہا کہ ’اگر روسی فوج یہاں نہ پہنچی تو فضا سے بمباری ہوسکتی ہے .
‘ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند تھیں . ’جن لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں تھیں وہ ان میں اپنے بیوی بچوں اور خاندان والوں کو لے کر شہر سے باہر جانے والی مین روڈ کی طرف رواں دواں تھے . . . ہم نے دیکھا کہ چھوٹی گاڑیوں میں بھی دس دس لوگ بیٹھے ہوئے تھے . ‘وہ اس منظر کو بھلا نہیں سکے کہ ’بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی حالت سب سے زیادہ بُری تھی . عورتیں اور بچے رو رہے تھے . ‘

. .

متعلقہ خبریں