ق لیگ نے وزیراعظم کو پہلی بار اپوزیشن کیساتھ جانے کا اشارہ دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ آپ کے ارکان ٹوٹے تو ہم بھی مجبور ہونگے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی .

ذرائع نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانیکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے . ذرائع کے

مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں