ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) پوائنٹس ٹیبل میں اہم پوائنٹس سے محروم ہو گئے کیونکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا . اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے .

پاکستانی ٹیم اب سری لنکا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی شرح 66.66 فیصد ہے .
دوسری جانب آسٹریلیا 77.77 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے . پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی بے جان پچ پر دونوں طرف کے بلے بازوں نے خوب لطف اٹھایا . پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 476 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا نے 459 رنز بنائے تھے اور وہ پانچویں دن پہلے سیشن میں ڈھیر ہو گئے تھے .

پاکستان نے باقی دن عبداللہ شفیق اور امام الحق کی سنچریوں کے ساتھ بغیر وکٹ کھوئے 252 رنز سکور کیے .

دونوں ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہونے کے بعد برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گی . بھارت اور سری لنکا بھی بالادستی کے لیے جنگ لڑیں گے کیونکہ وہ اپنی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے . دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھی 12 مارچ کو شروع ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں