5 جی ٹیکنالوجی سے لیس، نیا آئی فون پیش کردیا گیا

کیوپرٹینو، کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ایپل کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنی یوٹیوب لائیو اسٹریم پریس کانفرنس میں نیا اور جدید ترین فائیو جی ’آئی فون اسپیشل ایڈیشن‘ (iPhone SE) پیش کردیا ہے جس کی کم سے کم قیمت 429 ڈالر (77 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے .


’آئی فون ایس ای‘ کی ایڈوانس بکنگ 11 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ دنیا بھر میں اس کی فراہمی کا آغاز 18 مارچ سے کردیا جائے گا .


آئی فون ایس ای جدید ترین فائیو جی موبائل (5G) اور فور جی (4G) موبائل کمیونی کیشن کی صلاحیت رکھتا ہے . آئی فون ایس ای کی دیگر خصوصیات میں زیادہ طاقتور بیٹری اور اے 15 بایونک چپ شامل ہیں .


اس کا 6 کور سی پی یو، آئی فون 8 کے مقابلے میں 1.8 گنا، جبکہ جی پی یو 2.2 گنا زیادہ تیز رفتار ہے .
نئے آئی فون ایس ای کی لمبائی 5.45 انچ، چوڑائی 2.65 انچ اور موٹائی صرف 0.29 انچ ہے جبکہ یہ صرف 141 گرام وزنی ہے . یہ تین رنگوں میں پیش کیا جارہا ہے: سرخ، دودھیا سفید اور سیاہ .


مصنوعی ذہانت سے مستفید ہونے کےلیے اس میں 16 کور نیورل انجن بھی نصب ہے جو آئی فون 8 کے مقابلے میں 26 گنا طاقتور ہے .
ایپل کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ آئی فون ایس ای میں دنیا کا مضبوط ترین شیشہ استعمال کیا گیا ہے جو واٹر پروف ہونے کے علاوہ ٹکرانے اور گرانے پر بھی نہیں ٹوٹتا .


آئی فون ایس ای بالترتیب 64 جی بی (64 گیگابائٹس)، 125 جی بی اور 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا تاہم ڈیٹا کی گنجائش بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی .


اس کا پچھلا/ ریئر کیمرا 12 میگا پکسل، جبکہ اگلا/ فرنٹ کیمرا 7 میگا پکسل کا ہے . البتہ موبائل فوٹوگرافی اور فلم میکنگ کو بہتر بنانے اس میں ڈِیپ فیوژن سمیت، کئی طرح کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ہے .

. .

متعلقہ خبریں