کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ مشکوک نکلا پی آئی اے کو ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافرکو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا جس سے قومی ائیر لائن کو سوا کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ، قومی ائیر لائن نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا . تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ،مسافر کو دل کادورہ پڑنے پر پرواز کو واپس کراچی ایئرپورٹ واپس اتار لیا گیا تھا اورمسافر کو فوری ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا .

ڈاکٹرز کی رپورٹ میں مسافر کے چیک اپ کے

بعد دل کے دورے کے شواہد نہیں ملے . ڈاکٹرز کے مطابق کینیڈین شہری مسافرسید وصی کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں . ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا ہے . مسافر کی اس حرکت کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو سوا کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا . ترجمان نے بتایا کہ لینڈنگ سے پہلے بوئنگ 777 کا ایک اضافی ایندھن ٹینک کو سمندر کے اوپر چکر کاٹ کر فضا ء میں ضائع کیا گیا تھا، ایندھن پھینکے کی وجہ سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا . ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل بوئنگ 777 طیارے میں 100 ٹن ایندھن تھا .

. .

متعلقہ خبریں