اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .
نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ دو پیسے اضافے کے بعد 178.63 روپے رہا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے . اس سے قبل دسمبر 2021 میں ایک ڈالر 178.30 روپے کا ہوا تھا . اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 179.70 روپے
. .