پارٹی کو متحد رکھنا قیادت کی زمہ داری ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے . انہوں نے کہا کہ پارٹی کو متحد رکھنا قیادت کی زمہ داری ہے .

ہٹانے یا لگانے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے . جب تک عثمان بزدار کو پارٹی اراکین اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے وزیراعلی رہیں گے .
کسی کو ہٹانے اور لگانے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہوگا . دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر، خیال احمد کاسترو، سید سعیدالحسن شاہ، شوکت لالیکا، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، مشیر حنیف پتافی،اراکین پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری، احمد شاہ کھگہ، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، چوہدری امجد محمود چوہدری، افتخار گوندل، فتح خالق بندیال، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ، سردارجاوید خان لنڈ، سید سبطین رضا، نذیر چوہان، شکیل شاہد، عمر فاروق، علی اختر، سعید احمد، خرم اعجاز، عمرآفتاب، طلعت نقوی، سیدہ سونیاعلی رضا شاہ، مہندر پال سنگھ اور دیگر شامل تھے- چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے .

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے ، سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، اپوزیشن کا سیاسی افرتفری پھیلانے کا ایجنڈا عوام کے سامنے ہے ، اپوزیشن کا ساڑھے تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں