سوشل میڈیا پر لفظ’’ع‘‘دلچسپ اہمیت اختیار کر گیا

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعدملک کے سیاسی حالات میں لفظ’’ع‘‘دلچسپ اہمیت اختیار کر گیا . روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر لفظ’’ع‘‘ کے استعمال کا دلچسپ ٹرینڈ شروع ہوگیا .

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ’’ع‘‘ سے عمران اسماعیل، ’’ع‘‘ سے عثمان بزدار کو بچانے کیلئے’’ع‘‘ سے عمران خان کے حکم پر’’ع‘‘ سے علیم خان کو ’’ع‘‘ سے عدم اعتماد سے روکنے آئے’’ع‘‘ سے عارف علوی کے کردار کے باوجود’’ع‘‘ سے عین ممکن ہے کہ’’ع‘‘ سے عین موقع پر سب عین غین ہو جائے اور’’ع‘‘ سے عام

انتخابات ہو جائیں .

. .

متعلقہ خبریں