ق لیگ اور ایم کیو ایم کا اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے پر اتفاق

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے پر اتفاق کیا ہے .

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے وفد سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے .

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

ایم کیو ایم کی قیادت نے ق لیگ کو گزشتہ روز کی وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا .

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہم سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں کیے گئے لیکن ہم نے تمام تر تحفظات کے باوجود حکومت کا ہر موقع پر ساتھ دیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ہی اراکین ان سے نالاں ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت نے اب تک اپنے ناراض ارکان کو راضی نہیں کیا .

ق لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کو تاخیر سے فیصلے کرنے کا نقصان ہو رہا ہے .

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دعوے سچ ثابت ہو گئے تو اتحادیوں کو بھی منہ کی کھانی پڑے گی . ہمیں اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیئں .

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر کا دورہ بی کیا تھا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں