ترین اور علیم کی قیادت میں بنایا گیا ہم خیالوں کا ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترین اور علیم کی قیادت میں بنایا گیا ہم خیالوں کا ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا .

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی نے کئی اراکین کو رام کر لیا ہے جس کی وجہ سے ان کی واپسی شروع ہوگئی ہے .

صوبائی وزیر سمیت ان کے کئی ممبران نے وزیراعظم سے ملنے کا فیصلہ کر لیا ہے . آج آصف نکئی گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے صوبائی وزیر آصف نکئی نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے .

صوبائی وزیر آصف نکئی کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتا ہوں، سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں، میں ترین گروپ کے اجلاس میں ان کو سمجھانے کے لئے گیا تھا، میں نے ان کو سمجھایا کہ وزیراعظم سے بیٹھ کر بات کریں، ترین گروپ کے ارکان نے مجھ سے اتفاق کیا لیکن اب ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا . خیال رہے آصف نکئی نے 3 روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی . صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور صوبائی وزیر میاں خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں . آج ان کا بھی وزیراعظم سے ملنے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں