وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران نے لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر تو مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا . دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز

دے دی .

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جمعرات کو زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ سمیت آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لیا گیا . ذرا ئع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک دن میں سپیکر سے تین ملاقاتیں ہوئیں . سینئر وکلاء کا وفد بھی سپیکر سے ملا . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے بھی سپیکر کو عدم اعتماد کی تحریک پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق بارے بتایا . ذرائع کیمطابق سیکرٹریٹ نے مارچ کے تیسرے ہفتے میں اجلاس بلا نے کی تجویز دی ہے . ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی . تین دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروا دی جائے . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ سپیکر اسد قیصر کرینگے . قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے . دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکرہاؤ س میں مصروف دن گزارا، حکومتی اراکین نے سپیکر سے ملاقاتیں کیں جن میں وزیر مملکت علی محمد خان، زین قریشی، ثنا اللہ مستی خیل، رضا نصراللہ گھمن کے علاوہ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے الگ الگ ملاقاتیں کیا . ان ملاقاتوں میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عد م اعتماد اور اس حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا . ذرائع کے مطابق اراکین نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں