آنکھیں کھول کے دیکھو! تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ آنکھیں کھول کے دیکھو! تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، اس کی ذمہ دار اپوزیشن، ملکی یا غیرملکی سازش نہیں بلکہ آپ خود ہیں، آپ نے اپنے ارکان کو احترام نہیں دیا اب بہت دیر ہوچکی . انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش .


اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے . اب بہت دیر ہو چکی . آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں . انہوں نے کہا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی گھبرا گئے ہونا ! تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا .

آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے .

قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرےپن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے، مزید کی کوئی گنجائش نہیں . مریم نواز نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو . سازش کا واویلا کر کے تم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے . جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا .
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا . تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے . انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا . اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں - ڈرامہ بازی بند کرو . یہ دن تو آنا ہی تھا . عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ، اپوزیشن شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے ا س لیے وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں، چور چور کے بیانات وہ دے رہا ہے جس کا ذہن مائوف ہو چکا ہے، نہیں چھوڑوں گا اور چور ڈاکو ایسا شخص کہہ رہا ہے جو خوفزدہ ہے، ایک مہذب شخص ایسی گفتگو نہیں کرتا جو عمران خان کر رہے ہیں،سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں،عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ، عمران خان گھٹیا سیاست کر رہے ہیں ،نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں