‘غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی __ گھبرا گئے ہونا !، مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی ، گھبرا گئے ہونا ! تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا .

انہوں نے کہا کہ آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے،قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرےپن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے اب مزید کی کوئی گنجائش نہیں .

مریم نواز نے کہا اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو، سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا . ان کا کہنا تھا کہ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے، دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا، اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں ،ڈرامہ بازی بند کرو . یہ دن تو آنا ہی تھا . مریم نواز نے مزید کہا کہ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمہاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش،اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے . اب بہت دیر ہو چکی . آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں .

. .

متعلقہ خبریں