فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ترجمان پاک فوج


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل ہے اور نہ ہی کبھی رہے گا،اس حوالے سے غیرضروری قیاس آرائی نہ کی جائے یہی ہم سب کیلئے اچھا ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ 9 مارچ کو شام 6 بجکر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا، 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک شے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی، اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، یہ چیز شام 6 بج کر50 منٹ پر پاکستانی حدود میں گری، اس شے کے گرنے سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ہم نےاس شے کو پک کرلیا، پاکستان ذمہ دارملک ہے،اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے مزید کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینا ہوگی، بھارت سے آنے والی چیز3 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہی .

اب تک کی جو بھی تفصیلات تھیں وہ آپ کے ساتھ شیئر کیں، بھارتی چیز کسی بھی حساس جگہ پر نہیں گری، بھارت میں ایسی دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں جن کو کنٹرول کرنے میں وقت لگےگا . پچھلے چند ہفتوں میں 80 دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں . ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، میں نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل ہے اور نہ ہی کبھی رہے گا، اس حوالے سے غیرضروری قیاس آرائی نہ کی جائے یہی ہم سب کیلئے اچھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں