علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے خفیہ ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اس وقت لندن میں موجود ہیں . میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لندن میں علیم خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے .

دونوں رہنماؤں کی لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے . میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی .
علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے ہوئی . علیم خان نواز شریف سے ملنے کے لیے عقبی دروازے سے داخل ہوئے .

علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا تاہم نواز شریف سے ملاقات میں جہانگیرترین شریک نہیں تھے. .

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا . میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، انھوں نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین کیساتھ طے شدہ ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا .
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی . لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا . ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے .

. .

متعلقہ خبریں