عالیہ بھٹ نے فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی شاندار کامیابی پر خوشی کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں . فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے .


اداکارہ نے اپنی فلم کی اس شاندار کامیابی کی خوشی کو اپنا پسندیدہ کھانا کھا کر منایا .
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویگن برگرکھاتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے . اُنہوں نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’گنگو بائی کو سنچری مبارک ہو جبکہ عالیہ کو ویگن برگر اور فرائز مبارک ہوں‘ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں فلم کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے .
خیال رہے کہ فلم ʼگنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ عالیہ بھٹ کے کیریئر کی دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے . اس سے قبل اداکارہ کی فلم ’راضی‘ نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں