سلائی مشین سے کمائی پر تنقید، وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا بلاول بھٹو کے الزامات پر ردِعمل آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے الزامات پر ردعمل دیا ہے . انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں .

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے .
انہوں نے کہا کہ والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی تھی . جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذولفقارعلی بھٹو وکالت کرتے تھے . بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے،1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے . انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پر ہی بناتے ہیں .

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہے .

دکھ کی بات یہ ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے . علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں . قبل ازیں ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ کٹھ پتلی کی زبان پر گالیاں، اترا ہوا چہرہ اور گیدڑ بھپکیاں ان کے جانے کی نشانی ہے .
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ قوم جانتی ہے آصف علی زرداری 34 سال سے جمہوریت کے دشمنوں کے نشانہ پر ہیں،آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو اخلاقیات، سکھائی ہے . شازیہ مری نے کہاکہ آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری صبر ،برداشت اور رواداری سکھائی ہے . انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو اکرم نیازی نے گالیاں اور چوری کرنے کے سوا کیا سکھایا ہے ،عمران خان خود ڈاکو ابن چور ہے اکرام نیازی کرپشن میں نوکری سے نکالا گیا تھا .
شازیہ مری نے کہاکہ ساری قوم عمران خان کی نالائقی کا عذاب جھیل رہی ہے، وہ وقت قریب ہے جب علیمہ خان سے اثاثوں کا منی ٹریل پوچھیں گے . انہوںنے کہاکہ کٹھ تلی کو عمر کے اس حصے میں زیادہ غصہ سے پرہیز کرنا چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی کیتاریخی عوامی مارچ نے کٹھ پتلی کے ہوش اڑا دیئے ہیں، بھڑکیں مارنے ،گالیاں بکنے سے کٹھ پتلی بچے گا نہیں .

. .

متعلقہ خبریں