لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے . کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 42 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو معقول ہوم ورک کرکے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا .
&n
Lala looks more like Imad Wasim here pic.twitter.com/yXhstkRXM8
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) March 10, 2022
bsp;
شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں، ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی .
اس سوال کے جواب میں کہ آپ سیاست میں کب آئیں گے؟ سابق کپتان نے کہا کہ وہ صرف دوسروں کی مدد کرنے کی سیاست جانتے ہیں جو وہ گزشتہ 8 سال سے کر رہے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے .
Cricket star Shahid Afridi doesn’t rule out joining politics but he wants to serve through his charitable work and doesn’t want people to know him for taking ‘u-turns’ pic.twitter.com/vfCMFOvqAx
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 10, 2022
اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا، اس کے ذریعے دنیا کو پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنیوالے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے .
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا . اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے افتتاح کے موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے مل کر خوشی ہوئی . شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا .
. .A pleasure meeting His Excellency Moazzam Ahmad Khan at the inauguration of Kashmir Premier League, Season 2. My best wishes for the upcoming event 🇵🇰 pic.twitter.com/NlKjW28WON
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 10, 2022