آگئی وہ خبر جس کا شدت سے انتظار تھا، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی
کامرہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سمت درست اور معیشت بہترہورہی ہے ، کوئی بیرونی طاقت ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق کامرہ میں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر خوشی ہے ، فضا میں مظاہر ہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا ، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں ، ہمارے ما ہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہمی اقدامات کرنے ہوں گے ، ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ، ہمار ے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں ، ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی ، چین کا جے 10 سی میں معاونت پر مشکور ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ افواج ا س وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان کے پیچھے ہوتے ہیں ، بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا ، جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے ، ملک کی سمت درست ہے ، معیشت بہترہورہی ہے ، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے ، حکومت نے نچلے طبقے کیلئے اقدامات کیے ، جس کے تحت صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت ریلیف دے رہے ہیں ، اللہ کا مشکورہوں کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا ، جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو مزید سہولیات بھی دیں گے۔