میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، میں نے شکایت لگانے والی سیاست کبھی نہیں کی، سول کی طرح ملٹری بیوروکریسی قابل احترام ہے . مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےپارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا .

ممبران پارلیمنٹ

پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا اور ان کے مہمانوں کو زدوکوب کیا . کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھ کر تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی . انہو ں نے کہا جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا اور پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا . کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں . صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں . رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی . انہوں نے کہا فتح و نصرت کے لئے اللہ تعالی سے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا خاص اہتمام کریں . رجوع الی اللہ ہماری کامیابیوں کی ضمانت ہے . انہوں نے کہا اللہ سے امید ہے کہ آئندہ بھی اور خاص طور پر عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطاء کرے گا . ان نااہل نالائق اور ناجائز حکمرانوں سے اللہ قوم کو نجات عطاء کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں