سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سلائی مشینوں سے کمائی پر تنقید، علیمہ خان کا بلاول بھٹو کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلائی مشین پر کام کرنیوالے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان، ان کے والد اکرام اللہ نیازی، خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا .

بلاول بھٹو زرداری نے علیمہ خان کو سلائی مشینوں کے نام پر اثاثے بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا . علیمہ خان نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں، میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے، والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی . علیمہ خان نے مزید کہا کہ جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے، بلاول بیٹا تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے . اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے، ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پرہی بناتے ہیں . علیمہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہیں، دکھ کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے، سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں